ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل انجمن بی بی اے اینڈ بی سی اے کالج کا 23واں سالانہ جلسے کا انعقاد :نمبرات سے زیادہ اہمیت  قابلیت کی ہے

بھٹکل انجمن بی بی اے اینڈ بی سی اے کالج کا 23واں سالانہ جلسے کا انعقاد :نمبرات سے زیادہ اہمیت  قابلیت کی ہے

Mon, 08 Apr 2019 21:49:20    S.O. News Service

بھٹکل:08؍اپریل (ایس او نیوز) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر اپلیکیشن (بی بی اے اینڈ بی سی اے ) کے زیرا ہتمام 23واں سالانہ جلسہ8اپریل 2019بروز پیر کو  کالج کے سمینار ہال میں منعقد ہوا۔

جلسہ میں کرناٹکا کالج دھارواڑ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر بی بی برادربطورمہمانِ خصوصی طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبا کے لئے نمبرات سے زیادہ قابلیت بہت اہمیت رکھتی ہے ۔ کیونکہ طلبا کارپوریٹ میدان میں ضروری نمبرات کے ساتھ داخل تو ہوجاتے ہیں مگر ان کا مستقبل ان کی صلاحیت اور قابلیت پر منحصر ہوتاہے، ترقی بھی اسی کی بنیاد پر ہوتی ہے۔ انہوں نے طلبا سے کہاکہ کمیونکشن کی صلاحیت کو مستحکم کرتےہوئے مضبوط کرنا ہے آگے کے میدان میں ہمیں یہ چیز کافی ممد ومعاون ہوگی۔

اعزازی مہمان انجمن کے الومنی ، سلطنت عمان کے مسقط کلئیرنگ اینڈ ڈپوزٹری کے آئی ٹی پروجکٹ مینجر احمد قمر مرچنٹ نے اپنے تعلیمی دور کی یاد تازکرتے ہوئے انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی تعلیمی خدمات کا کھلے دل سے اعتراف کیااور انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ انتظامیہ کے ممبران ، عہدیداران سے بآسانی گفتگو کی جاسکتی ہے لیکن ڈائس سے طلبا کو خطاب کرنا آسان نہیں ہے۔ انہوں نے آئی ٹی انڈسٹریز کے لئے ضروری قابلیتوں کا تذکرہ کیا  اور فائنانس مارکیٹ کے متعلق طلبا کو جانکاری دی ۔

جلسہ میں یونیورسٹی سطح پر پہلا رینک حاصل کرنےو الی طالبہ قرۃ العین مشتاق احمد شیخ ،6ویں رینک ہولڈر انظف گوہر دامودی، 9واں رینک حاصل کئے محمد سلمان عبدالغنی فوٹکار اور دوسرا رینک حاصل کرنےو الی طالبہ مریم حرا ارشاد ائیکری کو  انجمن انتظامیہ کی طرف سے 10،10ہزار رپئے نقد انعام سے نوازاگیا۔ اسی طرح  کھیل کے میدان میں بی بی اے فائنل ائیر کے متعلم محمد سلمان کو تیراکی میں یونیورسٹی بلیو کا اعزاز پانے پر 5ہزارروپئے نقد انعام سے نوازاگیا۔ اس کے علاوہ ثقافتی ، اسپورٹس مقابلہ جات میں جیت حاصل کئے طلبا کے درمیان انعامات کی تقسیم عمل میں آئی ۔

عزیزی شریم آرمار کی تلاوت قرآن سے جلسے کا آغاز ہوا۔اس کے بعد کالج کی طالبہ شمس النساء برماور نے ہدیہ نعت پیش کیں تو سائرہ خیال نے انجمن کا ترانہ پیش کیا۔ طالبات کی جنرل سکریٹری ثناء عبدالقادر کیرانی نے استقبال کرتے ہوئے مہمانوں کا تعارف پیش کیاتو پرنسپال محمد محسن کے نے سالانہ جلسہ کےرپورٹ کی خواندگی کی۔ مدح مولانا نے شکریہ اداکیا۔ انجمن کے نائب صدرایس ایم سید  عبدالرحمن باطنؔ نے جلسے کی صدارت کی ۔ اسٹوڈنٹس جنرل سکریٹری ہدایت رکن الدین اور اسٹوڈنٹس سکریٹری فرحان سکری نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ ڈائس پر انجمن کے جنرل سکریٹری اسماعیل صدیق، کالج سکریٹری آفتاب قمری اوردیگر حضرات موجود تھے۔


Share: